File photo

حکومت معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے:بلیغ
01 اپریل 2017 (17:43)
0

تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے ۔

انہوں نے ہفتہ کے روز فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب تعلیمی پالیسی میں نصاب میں قرآن کریم کی تعلیم شامل کرنے پر توجہ دی جائے گی ۔
بلیغ الرحمان نے کہاکہ اسلام امن اور رواداری کا داعی ہے جو نئی تعلیمی پالیسی کا بنیادی مقصد ہے ۔