File photo

وزیراعظم کی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ضابطہ کار تیارکرنے کی ہدایت
01 اپریل 2017 (17:39)
0

وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان میں کاروبار کے آغاز کیلئے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے جامع ضابطہ کار تیارکرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ایک بیان کے مطابق انہوں نے تمام وزارتوں اور متعلقہ اداروں کو سرمایہ کاروں کیلئے ضابطہ کار ترتیب دینے کی غرض سے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کیلئے مرتب کیاجانے والا ضابطہ کار عوامی آگاہی کیلئے منظر عام پرلایاجائے ۔
نوازشریف نے کہاکہ اسناد ، منظوری ، لائسنسوں اور اجازت ناموں کوحتمی شکل دینے کیلئے اس طرح کے اقدامات کی نشاندہی کی جانی چاہیے ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس عمل میں شامل تمام مراحل شفاف انداز میں مکمل کئے جائیں تاکہ سرمایہ کاروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔