ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرنے ، غربت اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا: مرتضیٰ جاوید عباسی
01 اپریل 2017 (16:13)
0

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی اور معاشی استحکام کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔وہ آج راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرنے ، غربت اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران ملک میں نمایاں اقتصادی ترقی ہوئی ہے اور عالمی سطح پر اس حقیقت کا اعتراف کیا گیا ہے۔