پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ نوجوان شجرکاری اور جنگلات کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

عمران خان کا موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور
01 اپریل 2017 (16:09)
0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آج اسلام آباد میں شجرکاری مہم کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان شجرکاری اور جنگلات کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان پر عالمی حدت کے زیادہ منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں کیونکہ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئیر پگھل رہے ہیں اور بارشیں بھی معمول سے کم ہیں۔