امریکی تاجر رہیٹ پاور اسلام آباد ، کراچی اور لاہور میں پریزنٹیشنز دیں گے

امریکی سفارتخانے کا پاکستان میں انٹرپرینیور شپ کے سلسلے کا آغاز
01 اپریل 2017 (16:01)
0

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں انٹرپرینیور شپ کے سلسلے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ملک میں کاروبار کے لئے شراکتی مواقع تلاش کرنا ہے۔
اس سلسلے کے تحت امریکی تاجر رہیٹ پاور اسلام آباد ، کراچی اور لاہور میں پریزنٹیشنز دیں گے اور پاکستانی تاجروں کے ساتھ اپنے مشاہدات کا تبادلہ کریں گے۔
لیکچرز کے دوران انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے امریکہ اور پاکستان کے تاجروں کے درمیان وسیع تر اشتراک عمل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔