وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ان تاریخی عمارتوں اور مقامات کو محفوظ بنانے اور ان کی خوبصورتی کے لئے بھی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔

سعدرفیق کی ریلوے کے تاریخی مقامات کی تزئین وآرائش کیلئے اقدامات کی ہدایت
01 اپریل 2017 (14:55)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ریلوے کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وہ لاہور میں ریلوے کی عمارتوں کو محفوظ بنانے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان تاریخی عمارتوں اور مقامات کو محفوظ بنانے اور ان کی خوبصورتی کے لئے بھی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ریلوے کے تاریخی مقامات کی مرمت اور تزئین وآرائش کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔