وزیر مملکت پانی وبجلی نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان ، ترقی اور بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل پر توجہ دے رہی ہے۔

بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں: عابد شیر علی
01 اپریل 2017 (14:48)
0

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔آج فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت امن وامان ، ترقی اور بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل پر توجہ دے رہی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو خیبرپختونخواء میں اپنے وزراء کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر احتساب کا عمل شروع کرنا چاہئے۔