پروگرام کے لئے رواں سال اب تک تقریباً نو لاکھ خاندانوں کا اندراج کیا گیا ہے

حکومت کاوزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کا دائرہ وسیع کرنے کا منصوبہ
01 اپریل 2017 (13:57)
0

حکومت وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کا دائرہ ملک کے تمام اضلاع تک بڑھانے کیلئے کام کر رہی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس پروگرام سے اس وقت مخصوص علاقوں میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے تیس لاکھ ساٹھ ہزار خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔

پروگرام کے لئے رواں سال اب تک تقریباً نو لاکھ خاندانوں کا اندراج کیا گیا ہے رواں مالی سال میں اس پروگرام کے لئے آٹھ ارب اٹھارہ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔