وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ شفافیت اور خدمت کی سیاست نے ہمیشہ منفی سیاست کو شکست دی ہے۔

ترقی مخالف سیاستدانوں کو اگلے عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا: شہباز شریف
01 اپریل 2017 (13:14)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کے عمل کی مخالفت کرنے والے سیاستدانوں کو اگلے عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفافیت اور خدمت کی سیاست نے ہمیشہ منفی سیاست کو شکست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پر بے بنیاد الزامات لگانے والے اس حقیقت سے خوفزدہ ہیں کہ  جاری ترقیاتی منصوبوں کی شفاف انداز میں تکمیل سے ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔