وزیر خزانہ اسحق ڈار اختتامی نشست میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

پاکستان ، عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان پانچویں جائزے کے تحت مشاورتی عمل آج دبئی میں شروع
01 اپریل 2017 (11:19)
0

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان پانچویں جائزے کے تحت مشاورت کا عمل آج دبئی میں پھر شروع ہو گا۔
آئی ایم ایف کے معاہدے کے آرٹیکل چار کے تحت گزشتہ چار سال کے دوران حکومت کی طرف سے کی گئی اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں مشاورت کی جا رہی ہے۔
ابتدائی مرحلے کی بات چیت میں سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ اسحق ڈار اختتامی نشست میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔