file photo

سکاٹ لینڈ کا برطانوی وزیر اعظم کو خط، آزادی کیلئے دوسرے ریفرنڈم کی اجازت دی جائے
01 اپریل 2017 (11:12)
0

سکاٹ لینڈ نے برطانیہ کی وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا سے پہلے سکاٹ لینڈ کی آزادی کیلئے دوسرا ریفرنڈم کرانے کی اجازت دی جائے۔
برطانیہ کے وزیراعظم کے نام اپنے خط میں سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر نکولا سٹر جئین نے کہاکہ سکاٹ لینڈکے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق ہوناچاہیے اوردوہزارچودہ میں آزادی کے لئے پہلے ریفرنڈم کے بعد صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔
ادھر تھریسامے کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت طریقہ کار کے مطابق جواب دے گی تاہم انہوںنے دوسرے ریفرنڈم پر مذاکرات کو مسترد کردیا۔