file photo

کولمبیا: باغی گروپ فارک نے ہتھیار ، دوسراسامان بین الاقوامی اہلکاروں کے حوالے کر دیا
01 اپریل 2017 (09:27)
0

کولمبیا کے باغی گروپ فارک کے سابق جنگجوئوں نے ہتھیار اور دوسرا سامان خصوصی کیمپوں میں بین الاقوامی اہلکاروں کے حوالے کرنا شروع کردیا ہے۔
اقوا م متحدہ کے حوالے کئے گئے ہتھیاروں کو کنٹینرز میں محفوظ کیا جائے گا جس کے بعد انہیں تین یادگاری مجسموں میں منتقل کیا جائے گا۔
توقع ہے کہ باغی اس سال جون تک تمام ہتھیار اقوام متحدہ کے حوالے کردیں گے۔
ایک امن معاہدے کی شرائط کے مطابق فارک تنظیم کولمبیا میں سیاسی تحریک شروع کرے گی۔