file photo

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
01 اپریل 2017 (09:07)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ سندھ اورجنوبی پنجاب میں گرم رہے گا۔
تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژنوں،بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلا م آباد اور کراچی 24 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 23,پشاور 19,کوئٹہ،گلگت اورمری 10,اورمظفرآباد 13 ڈگری سینٹی گریڈ