file photo

گروپ سات کے رکن ملکوں نے امن فوج کے قیام کی کوششیں جاری رکھنے کاعزم ظاہر
01 اپریل 2017 (08:28)
0

گروپ سات کے رکن ملکوں نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن فوج کے قیام کی کوششیں جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیا ہے تاکہ تنازعات زدہ علاقوںمیں عالمی ورثے کے مقامات کوتباہی سے بچایا جاسکے۔
گروپ سات کے امیرملکوں نے اس سلسلے میں اٹلی کے شہر فلورنس میںایک معاہدے پر دستخط کئے تاکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے عالمی تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے۔
اٹلی کی وزارت ثقافت کا کہناہے کہ مختلف فنون کے ماہرین بھی معاہدے کے تحت ثقافتی ورثے کے تحفظ کی عالمی کوششوں میں ہاتھ بٹائیں گے۔