file photo

فرانس کا 21 رکنی وفد منگل کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا
01 اپریل 2017 (08:24)
0

فرانس کا 21  رکنی وفد تجارت کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے منگل کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا۔
پاکستان فرانس بزنس کونسل آف موومنٹ DESانٹر پرائزز ڈی فرانس کے چیئرمین Thierry Pflimin اور ٹوٹل گلوبل سروسز کے صدر وفد کی سربراہی کریں گے۔
اس دورے سے فرانس کے وفد کے ارکان کو پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع اور پیش کی گئی سہولتوں اورمراعات کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔
فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے وفد کو پاکستان کی معیشت کی بحالی کے بارے میں بتایا جسے دنیا میں ابھرنے والی بہترین معیشتوں میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفد کے دورہ سے پاکستان اورفرانس کے درمیان کاروباری، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط بہتری کی طرف گامزن ہوں گے۔