file photo

اقوام متحدہ کیمطابق شام کے متحارب دھڑوں کے درمیان بات چیت میں خاطر خواہ پیشرفت
01 اپریل 2017 (08:20)
0

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کے متحارب دھڑوں کے درمیان بات چیت کے پانچویں دور میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے لیکن حقیقی امن مذاکرات شروع ہونا باقی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مصالحت کار سٹیفن ڈی مستورا نے جینوا میں صحافیوں کو بتایا کہ شام کی حکومت اور حزب اختلاف کے نمائندے سنجیدہ ہیں اور انہوں نے جنیوا میں ہونے والے حالیہ نوروزہ مذاکرات میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریق مذاکرات کے چھٹے دور کیلئے جنیوا آنے کے لئے تیار ہیں جن کی تاریخ کا اعلان اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹریز اور سلامتی کونسل کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔