file photo

ناروے کے سابق وزیر اعظم کا مسئلہ کشمیر کوتمام بین الاقوامی فورموں پر اجاگر کرنے پر زور
01 اپریل 2017 (08:10)
0

ناروے کے سابق وزیراعظم Kjell Magne Bondevik نے مسئلہ کشمیر کو تمام بین الاقوامی فورموں پر اجاگرکرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاتنازعہ کے پائیدار حل کے لئے عالمی برادری کو کشمیریوں کے در پیش مصائب و مشکلات سے آگاہ کیا جائے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔