جرمنی اس وقت دفاعی شعبے پر ایک اعشاریہ دو فیصدخرچ کررہاہے۔

file photo

جرمنی کی دفاعی اخراجات بڑھانے کیلئے امریکہ، نیٹو کی اپیلیں مسترد
01 اپریل 2017 (07:57)
0

جرمنی نے دفاعی اخراجات بڑھانے کیلئے امریکہ اورنیٹو کے دوسرے شراکت داروں کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔
جرمنی کے وزیر خارجہ سگمار گیبرئیل نے کہاکہ یہ امر غیر حقیقت پسندانہ ہے کہ جرمنی اپنی اقتصادی پیداوار کا دو فیصد فوج پر خرچ کرے گا۔
امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے برسلز میں اپنے ہم منصبوں کوبتایا کہ نیٹو کے اگلے سربراہ اجلاس تک ہرملک کو اس کے اخراجات پورے کرنے سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنے ہوںگے۔
جرمنی اس وقت دفاعی شعبے پر ایک اعشاریہ دو فیصدخرچ کررہاہے۔