وزیراعظم نے یہ بات آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نئے منتخب نمائندوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہی

file photo

حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے: وزیر اعظم
01 اپریل 2017 (07:51)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے جوملکی ترقی وخوشحالی میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔وزیراعظم نے یہ بات آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نئے منتخب نمائندوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہاکہ اخبارات جو جرائد نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے اورحکومت آزادانہ اورفعال ذرائع ابلاغ کے فروغ اورترقی کیلئے تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نئے منتخب ارکان پرنٹ میڈیا اور اس شعبے کے ساتھ منسلک لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن کوششیں کریں گے۔ادھراطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے بھی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نئے منتخب عہدیداروں کومبارکباد دی ہے۔