برطانیہ کا7 رکنی پارلیمانی وفد اعلیٰ سطح کے تبادلوں کیلئے کل پاکستان پہنچے گا
01 اپریل 2017 (07:39)
0

برطانیہ کا سات رکنی پارلیمانی وفد دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے سلسلے میں کل پاکستان پہنچ رہاہے۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کے بیان کے مطابق پارلیمانی وفد پاکستان کی سیاسی قیادت کے علاوہ مختلف کاروباری اور سماجی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
برطانوی ارکان پارلیمنٹ مظفر آباد کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر اوروزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور کشمیری پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کریں گے۔
اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے اس دورے کا مقصد پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔