file photo

پی آئی اے کو ایک جدید فضائی کمپنی میں تبدیل کیا جارہا ہے: مہتاب
01 اپریل 2017 (07:33)
0

شہری ہوا بازی کے امور سے متعلق وزیراعظم کے مشیرسردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو ایک جدید فضائی کمپنی میں تبدیل کیا جارہاہے تاکہ مسافروں کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
وہ پی آئی اے بورڈ کے سابق رکن عارف حبیب سے اسلام آباد میں باتیں کررہے تھے۔
سردارمہتاب نے کہاکہ بنیادی ڈھانچے، طلب و رسد کی ضروریات نقل وحمل اورانسانی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنایا جارہاہے۔