file photo

حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پر عزم ہے: ریاض حسین پیرزادہ
01 اپریل 2017 (07:28)
0

بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
وہ لیاقت جیمنیزیم اسلام آباد میں مردوں اورخواتین کی چوتھی قومی چوک بال چمپئن شپ 2017 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں اور لوگوں کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کھیلوں کے میدانوں کی طرف آنا چاہیے۔