لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا نے کہا کہ پہلے مرحلے کے پہلے دور کا خوش اسلوبی سے انجام پانا ٹیم کی مشترکہ کامیابی ہے

file photo

ادارہ شماریات کے افسران نے مردم شماری میں فوج کے تعاون کو سراہا
01 اپریل 2017 (07:25)
0

پاکستان کے ادارہ شماریات کے سیکرٹری ڈاکٹر شجاعت علی اور ادارے کے سربراہ آصف باجوہ نے دوسرے افسران کے ہمراہ آرمی ائر ڈیفنس راولپنڈی ہیڈ کوارٹرز میں فوج کے مردم شماری میں تعاون کے مرکز کا دورہ کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ادارہ شماریات کے افسران نے آرمی Census سپورٹ سنٹر کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا سے ملاقات کی اور مردم شماری کے جاری عمل میں فوج کے تعاون کو سراہا۔
لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا نے کہا کہ پہلے مرحلے کے پہلے دور کا خوش اسلوبی سے انجام پانا ٹیم کی مشترکہ کامیابی ہے۔
انہوںنے پاکستانی شہریوں، ذرائع ابلاغ اورفوجی اور سول شمار کنندگان کو بھی ان کے فرائض کی انجام دہی میں تعاون پر سراہا۔