طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ یا دوست ملکوں کے خلاف کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا

file photo

بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہے:فاطمی
01 اپریل 2017 (07:17)
0

خارجہ امورکے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ کارروائیوں اوربے گناہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہے۔
ایک انٹرویو میں ا نہوں نے کہا کہ پاکستان نے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ایک بھارتی افسر کو گرفتارکیا ہے۔
انہوں نے کہا بھارت پاکستان کو عالمی برادری میں تنہاکرنے کی کوشش کررہا ہے تاہم بین الاقوامی فورموں پر دوسرے ملکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔
طارق فاطمی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف علاقائی اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔
اسلامی اتحادی فوج کی کمان کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمسایہ یا دوست ملکوں کے خلاف کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔