خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ہونے والی تزویراتی تبدیلیوں سے الگ نہیں رہ سکتا

file photo

حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں: خرم
01 اپریل 2017 (07:11)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میںاہم کردار ادا کررہاہے اور ہمیں پائیدار امن کے لئے انتہا پسندی اوردہشت گردی کے مسائل کوحل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کے لئے چین اور روس کے ساتھ ہمارے بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات برداشت کرنا مشکل ہوچکا ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ہونے والی تزویراتی تبدیلیوں سے الگ نہیں رہ سکتا۔