Thursday, 25 April 2024, 06:10:26 am
سپریم کورٹ:خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکرانے کاپشاورہائیکورٹ کافیصلہ برقرار
December 01, 2021

 سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے جس کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کررہے تھے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل مسترد کردی ۔ اپنے فیصلے میں جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔جسٹس بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنے کے خلاف ہے کیونکہ یہ شیڈول دوسال کی تاخیر سے جاری ہوا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ صوبائی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ اگلے ماہ کی سولہ تاریخ کو ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.