Friday, 29 March 2024, 10:18:58 am
مشیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ اور غذائی اجناس کی قیمتوں کا جائزہ
December 01, 2021

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں نیشنل بزنس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وزارت محنت و پیداوار کو ہدایت کی کہ وہ خوردنی تیل کی قیمتوں پر قابو پانے کے اقدامات کریں اور عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق نرخ متعین کریں۔

پنجاب‘ خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مشیر نے تمام صوبائی حکومتوں سے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ تمام جاری کی جانے والی گندم کا آٹا بن رہا ہے اور سرکاری نرخوں پر بازار میں دستیاب ہے۔

اجلاس میں ملک میں روزمرہ کی اشیائے ضروریہ اور غذائی اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.