Friday, 29 March 2024, 03:46:55 pm
این سی اوسی کاصوبوں پرویکسی نیشن کےاہداف مکمل کرنےپرزور
December 01, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی قسم پر قابو پانے کےلئے ویکسی نیشن کے اہداف کو مکمل کریں۔

 این سی او سی کے آج کے آن لائن اجلاس کی مشترکہ صدارت منصوبہ بندی کے وزیر اسدعمر،قومی رابطہ کار میجر جنرل محمد ظفر اقبال اور صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کی، صوبوں کے وزرائے صحت اور چیف سیکرٹریز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

 اجلاس میں لازمی ویکسی نیشن مہم سے متعلق سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

 اجلاس کے دوران عوامی مقامات پر ویکسی نیشن ٹیمیں تعینات کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو شہریوں کو موقع پر ویکسین لگائیں گی۔

 لازمی ویکسین لگانے کے احکامات پر عملدرآمد کےلئے آج سے خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے، فورم نے صوبوں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لازمی ویکسین لگوانے کی مہم سے متعلق کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

فورم نے تین طرح کے لوگوں کےلئے ویکسین کی اضافی خوراک لگانے کی منظوری دی جن میں طبی عملہ، پچاس سال سے زائد عمر اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد شامل ہیں ویکسین کی یہ خوراک مفت اور گزشتہ خوراک کے چھ ماہ مکمل ہونے پر لگائی جائے گی۔

 ابھی تک ویکسین کی دوسری خوراک نہ لگوانے والے افراد سے رابطے کےلئے کال سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ملک بھر میں چالیس کال سنٹرز قائم کئے گئے ہیں اور ویکسین کی دوسری خوراک یقینی بنانے کےلئے ان سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا۔

 بعد میں صوبوں کے وزرائے صحت اور چیف سیکرٹریز نے اپنی بریفنگ میں فورم کو ویکسی نیشن مہم میں تیزی، ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافے اورکال سنٹروں کے قیام سے متعلق کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

صوبائی نمائندوں نے کورونا وائرس کی نئی قسم پرتوجہ دینے کی ضرورت پر بھی زوردیا اورہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والے افراد کی ویکسی نیشن کے حوالے سے جائزے اور ٹیسٹ کرنے کی تجاویز دیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.