Wednesday, 24 April 2024, 03:07:03 pm
افغانستان کونظراندازکرنا پوری دنیاکے لئے خطرناک ہوسکتا ہے:چودھری سرور
December 01, 2021

پندرہ سے زائد برطانوی  ارکان پارلیمنٹ اور لارڈز نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے برطانیہ میں ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں کشمیر سمیت پاک برطانیہ تعلقات، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے زیر قیادت افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو نظر انداز کرنا خطے سمیت پوری دنیا کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔چودھری محمد سرور نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.