Saturday, 20 April 2024, 05:48:06 am
پنجاب انفارمیشن اکیڈمی کے قیام کی تجویز جلد وزیراعلیٰ کو پیش کی جائیگی،فردوس عاشق اعوان
December 01, 2020

اطلاعات کے بارے میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے دفتر سمیت تمام اداروں میں ٹھوس اصلاحات لانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے منگل کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انفارمیشن اکیڈمی کے قیام کی تجویز جلد وزیراعلیٰ کو پیش کی جائیگی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی نے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور پر ایک جدید بس ٹرمینل کے قیام کی منظوری دی ہے جبکہ مجوزہ ٹرمینل کا ڈیزائن رواں ماہ کی دس تاریخ کو پیش کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کیلئے الیکٹرک بسوں کا آغاز کررہی ہے جبکہ عوام کی سہولت کیلئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے دائرہ کار کو پنجاب کے ہر شہر تک وسعت دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.