ممتاز تجزیہ کاروں نے حکومت کی طرف سے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا ہے ۔
ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے نظرانداز کئے گئے طبقوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اصلاحی اقدامات کررہی ہے۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت علاقائی روابط سے تجارتی اور اقتصادیوں سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔
پروگرام میں اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر سلمان شاہ، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، ڈاکٹر صبور غیور، سبط لحسن بخاری اور چوہدری قاسم مجید شامل تھے۔