Sunday, 15 December 2019, 07:08:29 pm
پاکستان ائر فورس بلیو نے چیف آف ائر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ جیت لیا
December 01, 2019

پاکستان ایئرفورس بلیو نے اسلام آباد پولو کلب میں کھیلا گیا 28واں چیف آف ایئر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔پی اے ایف بلیو نے فائنل میں آسیان کالاباغ کو تین کے مقابلے میں ساڑھے چار گولز سے شکست دی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور جیتنے والی ٹیم کو سی اے ایس چیلنج پولو کپ دیا۔