Friday, 19 April 2024, 07:16:37 am
ایڈزسے بچاؤ کاعالمی دن
December 01, 2019

ایڈز سے بچاو کا عالمی دن اتوار کے روز منایا گیا۔ جس کا مقصد ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور اس مرض  میں مبتلا افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

اس سال دن کا موضوع ہے"سماجی رویے، بہتری لاسکتے ہیں"

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ ہمیں برادری کے تحت قائم ان تنظیموں کے کردار کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے جو ہم خیالوں کو اکھٹا  ایچ آئی وی کی روک تھام کےلئے خدمات ، انسانی حقوق کا تحفظ اور تعاون فراہم کرتی ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایڈز سے بچاو کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کی حکومت ایچ آئی وی سے نمٹنے کےلئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر اس مرض کی روک تھام کے حوالے سے مہم شروع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کےلئے مفت ادویات اورمیڈیکل ٹیسٹوں کی سہولت دستیاب ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.