Tuesday, 23 April 2024, 04:31:55 pm
پاکستان اورکرغزستان کامختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق
December 01, 2017

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے جمعہ کو روس کے شہرسوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کےموقع پرکرغز ہم منصب سپاراساکوف سے ملاقات کی۔شاہد خاقان عباسی نے انہیں کرغزستان کے وزیر اعظم کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت کے لئے حمایت پر شکریہ اداکیا۔

دونوں اطراف نے مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کےحوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔کرغزوزیراعظم نے ایس سی او میں شمولیت پرپاکستان کا خیر مقدم کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.