Monday, 02 December 2024, 01:20:02 am
 
پنجاب کابینہ کی روڈسیفٹی اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری
November 01, 2024

پنجاب کابینہ نے پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

کابینہ کا اجلاس لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی سربراہی میں ہوا۔

یہ ادارہ سڑکوں اور گاڑیوں کی سیفٹی اور ڈرائیونگ کے تربیتی سکولوں کے لئے اقدامات کرے گا۔

کابینہ نے پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزنگ پالیسی 2024میں مجوزہ ترمیم کی بھی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں گوردواروں اور دوسری عبادت گاہوں کو بحال کرنے کی بھی ہدایت کی۔