Saturday, 14 December 2024, 06:50:48 pm
 
قائم مقام صدر کا نظم و نسق کی بہتری کیلئے ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر زور
November 01, 2024

قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں نظم و نسق کی بہتری کیلئے عالمی لائحہ عمل کے مطابق جدت اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے پر زور دیا ہے۔

وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کراچی کے36 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے جمعہ کے روز اسلا م آباد میں ان سے ملاقات کی۔

قائمقام صدر نے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل نظم و نسق‘ اعدادوشمار پر مبنی فیصلہ سازی اور مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایک سوال کے جواب میں قائمقام صدر نے کہا کہ18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے بعدصوبوں کو مزید حقوق اور فنڈز دیئے گئے ہیں۔

26 ویں آئینی ترمیم کے بارے میں ایک سوال کے جواب میںانہو ں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ وہ ملک کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے  آئین میں ترمیم کرے۔