Saturday, 20 April 2024, 08:24:25 pm
وزیرمنصوبہ بندی کا گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبے میں پیشرفت کاجائزہ
November 01, 2021

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبے میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔گلگت بلتستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وفاقی وزیر کو منصوبوں کے بارے میں بتایا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے منصوبے میں19 نئے منصوبے شامل کئے جاچکے ہیں اور آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کیلئے نو منصوبے تیاری کے مرحلے میں ہیں۔اسد عمر نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی پیکج کا مقصد توانائی پیدا کرنا ہے اور صحیح ادارہ جاتی اور ریگولیٹری لائحہ عمل یقینی بنانا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.