Thursday, 25 April 2024, 11:27:46 am
گلگت کا74واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
November 01, 2021

گلگت کا 74 واں یوم آزادی  پیر کو گلگت بلتستان میں روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔یوم آزادی کی مرکزی تقریب  چنار باغ گلگت میں منعقد ہوئی۔گورنر راجہ جلال حسین مقپون اور وزیر اعلیٰ محمد خالد خورشید نے قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔گلگت بلتستان پولیس اور جی بی سکائوٹس کے ایک گروپ نے یادگار پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔تقریب میں 1947ء کی گلگت بلتستان جنگ کے ہیروز کے ورثاء نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمد خالد خورشید نے گلگت بلتستان کو کسی بیرونی امداد کے بغیر ڈوگرہ راج سے آزاد کرانے اور اپنا مستقبل پاکستان سے جوڑنے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ اسے عبوری صوبہ قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تین سو ستر ارب روپے کا اقتصادی پیکج سے علاقہ تیز تر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

ادھرگلگت بلتستان کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں گلگت بلتستان اور امور کشمیر کے وزیر ،علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ خطے کے عوام نے گرانقدر قربانیوں کے بعد ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گلگت بلتستان میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاک چین اقتصادی راہداری کا بیس کیمپ ہے اور یہ پاکستان کا اقتصادی مرکز بنے گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کیلئے پیش رفت کی گئی ہے اور اس سے مقامی لوگوں کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہو گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.