Friday, 15 November 2019, 07:24:28 am
سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی رضاکارانہ عطیہ خون کے فروغ کیلئے آگہی مہم
November 01, 2019

سندھ کے انتقال خون کے ادارے نے صوبے میں رضاکارانہ خون کے عطیات کے فروغ کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی آگاہی مہم شروع کی ہے۔ادارے کی ڈائریکٹر در ناز جمال نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف اضلاع میں آگاہی پروگرام منعقد کئے جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران خون کے عطیات میں اضافے کیلئے ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسوں اور عوام میں آگاہی پیدا کی جائیگی۔