Friday, 15 November 2019, 07:23:15 am
وزیراعظم کا گلگت بلتستان حکومت پر چھوٹے پن بجلی منصوبے لگانے پر زور
November 01, 2019

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز گلگت میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ قدرت نے گلگت بلتستان کو سیاحت سمیت دیگر وسائل سے مالا مال کررکھا ہے جن سے علاقے کی ترقی کیلئے استفادہ کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان حکومت پر زوردیا کہ وہ چھوٹے پن بجلی منصوبے لگائے اور یقین دلایاکہ وفاقی حکومت اس سلسلے میں ہرممکن معاونت فراہم کرے گی ۔وزیراعظم کو گلگت شندور چترال روڈ ' سومیگاواٹ کے گلگت پن بجلی منصوبے اور80 میگاواٹ کے PHUNDER منصوبوں سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گلگت بلتستان میں زیرتکمیل مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔عمران خان نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبوں کی وجہ سے یہ خطہ زبردست ترقی کرے گا۔انھیں بتایاگیا کہ سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں سترہ کروڑ پودے لگائے گئے۔