Friday, 15 November 2019, 08:26:33 am
بجٹ مشکلات کے باوجود حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اضافی وسائل مختص کر رہی ہے،خسرو
November 01, 2019

منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ بجٹ مشکلات کے باوجود حکومت علاقائی، مساوات پروگرام کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی سماجی ومعاشی ترقی کیلئے اضافی وسائل مختص کررہی ہے۔وہ عالمی مالیاتی فنڈ مشن کے سربراہ Ernesto Ramirez Rigo سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نالج اکانومی تعلیم، آبی وسائل اور ترسیلی مسائل کو حل کرنے پر سرمایہ کاری کرکے پیداوار میں اضافے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔