Tuesday, 13 November 2018, 10:09:39 am
صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے پولیو سمیت تمام مہلک امراض کا خاتمہ کرنا چاہئے،یاسین زئی
November 01, 2018

بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے پولیو سمیت تمام مہلک امراض کا خاتمہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے یہ بات یونیسف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے پاکستان میں اپنی نمائندہ ADIA GIRMA MELAKO کی قیادت میں آج کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی۔گورنر نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر تنظیموں کو چاہئے کہ وہ پولیو اور خسرے جیسے موذی امراض کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔گورنر نے ذرائع ابلاغ ،اساتذہ اور بلدیاتی حکومتوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ موذی امراض پر قابو پانے اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے لوگوں میں آگاہی پیدا کریں۔