Thursday, 25 April 2024, 02:31:29 pm
حکومت عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت کے شعبے کو جدید دور کے مطابق ڈھال رہی ہے، محمود خان
October 01, 2022

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے صحت کے شعبے کو جدید دور کے مطابق ڈھال رہی ہے۔

پشاور میں آج (ہفتہ)جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت بڑے ہسپتالوں میں مر یضوں کا رش کم کرنے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو اپ گریڈ کر رہی ہے۔محمود خان نے کہا کہ اس بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے پچیس ارب روپے کی لاگت کے ایک سو بتیس منصوبے شامل کئے گئے ہیں جبکہ صحت کارڈ منصوبے کیلئے دس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کیلئے ہسپتالوں میں سپیشلسٹ سمیت تین ہزار سے زائد ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.