Friday, 19 April 2024, 01:12:37 pm
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپنا مبصر گروپ بھیجے:تجزیہ کار
October 01, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپنا مبصر گروپ بھیجے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر طلعت وزارت نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور ان کی نسل کشی کی جارہی ہے۔پانچ اگست کے غیر قانونی اقدام کے پس پردہ بھارت کے عزائم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید نذیر نے کہا کہ بھارت آرٹیکل 370ختم کرکے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔بھارتی صحافی چنچل منوہرنے کہا کہ سکھ برادری اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔کرتار پور راہداری کے ترجمان گیانی گوبن سنگھ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم ڈھا رہاہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.