Thursday, 18 April 2024, 11:48:10 pm
کاروبار کیلئے ماحول کو زیادہ سازگار بنانے کی غرض سے اقدامات کیے جارہے ہیں،صدر
September 01, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو مختلف مراعات اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ملک میں کاروبار کیلئے ماحول کو زیادہ سازگار بنانے کی غرض سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ہری پور ایوان صنعت وتجارت کے ایک وفد کے ساتھ بدھ کے روزاسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سخت مالی مشکلات کے باوجود حکومت نے تاجر برادری اور معاشرے کے غیرمراعات یافتہ طبقے کو کورونا وباء کے مضراثرات سے بچانے کیلئے بارہ کھرب روپے کا مالیاتی پیکج فراہم کیا ۔صدر نے کہاکہ حکومت کاروبار کیلئے انتہائی سازگار ماحول پیدا کرنے پرتوجہ دے رہی ہے اوراس کی کوششوں کی بدولت کاروبارمیں آسانی والے ملکوں کے انڈیکس میں پاکستان 136 ویں سے 108 ویں نمبر پر آگیا ہے۔انہوں نے قومی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کی بھی تعریف کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.