Friday, 20 September 2019, 10:44:47 am

مزید خبریں

 
تجزیہ کاروں نے بھارت کے ہندو بالادستی کے نظریے کو علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا
September 01, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے بھارت کے ہندو بالادستی کے نظریے کو علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کاسیاہ باب لکھ رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں جعلی کارروائی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی کسی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔