Monday, 16 December 2019, 03:53:12 pm
وزیراعظم کا خطاب امت مسلمہ کیلئے بیدا ر ہونے کا پیغام دیتا ہے،وزیرخارجہ
September 01, 2019

  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شمالی امریکہ کی اسلامی سوسائٹی سے وزیراعظم کا خطاب امت مسلمہ کےلئے بیدا ر ہونے اور مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں پر خاموشی توڑنے کا پیغام دیتا ہے۔

آج ٹیلیفون پر ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ خطاب موجودہ صورتحال میں بروقت اور موثر ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جس فورم پروزیراعظم نےخطاب کیا وہاں تمام مسلمان  ملکوں کے نمائندے موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں واضح کیا اگر اسلامی تعاون تنظیم نے فعال کردار ادا نہ کیا تو اس سے مسلمانوں کا تنظیم پر اعتماد کمزور ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو بدترین مظالم کا سامنا ہے جہاں انہیں جمعہ اور عید کی نمازیں اور مذہبی فرائض ادا کرنے نہیں دیے جارہے۔