Friday, 20 September 2019, 10:13:54 am
گلگت ضلعی صدر ہسپتال کی توسیع کا کام تیزی سے جاری
September 01, 2019

گلگت میں ضلعی صدر ہسپتال کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے آج ریڈیو پاکستان گلگت کو بتایا کہ اس منصوبے پر ایک ارب 12 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔منصوبے کے تحت وارڈز اور ڈاکٹروں کے د فاتر کی کمی دور کرنے کیلئے آٹھ منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی۔