آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ آسٹریا کو چاہیے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردارادا کرے ۔انہوں نے آج اسلام آباد میں آسٹریا کی سفیر ANDREA WICKE سے گفتگوکرتے ہوئے انھیں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے کہاکہ اب وقت ہے کہ آسٹریا سیاسی اور سفارتی اثرورسوخ کوبروئے کار لاکر بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوائے ۔