Thursday, 28 March 2024, 06:25:31 pm
لوگوں کو کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، بزدار
August 01, 2021

فائل فوٹو

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوگوں کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اتوار کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے وبا کے پھیلائو کو روکنے کے حوالے سے عوام کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں پر زور دیا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ویکسین لگوائیں کیونکہ کورونا وائرس سے بچنے کا یہی انتہائی موثر طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا جاسکتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.